ابنا: مظاہرين نے ڈکٹيٹر عبد اللہ صالح کي حکومت کي سرنگوني پر زور دياـ يمن ميں تعليمي سال ايسے عالم ميں شروع ہو رہا ہے کہ طلباء نے ملک ميں ڈکٹيٹر عبد اللہ صالح کي اقتدار سے نہ ہٹنے کي ضد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے يونيورسٹي کي کئي فيکلٹيوں کو بند کروا ديا ہےـرپورٹ کے مطابق صنعاء يونيورنسٹي کے طلباء نے اعلان کر ديا ہے کہ جب تک صالح اقتدار ميں موجود رہے گا وہ کلاسوں ميں شرکت نہيں کريں گےـ
يمني طلباء نے اپنے ہاتھوں ميں ان طلباء کي تصاوير اٹھا رکھي تھيں جو مظاہروں ميں شہيد ہوئے ہيں اور وہ مطالبہ کر رہے تھے کہ صالح کي حکومت کا فوري خاتمہ ہوـ
صالح کے سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ہوائي فائرنگ کي ـ دريں اثنا طبي ذرائع نے کہا ہے کہ فوج سے الگ ہوکر انقلابيوں ميں شامل ہو جانے والا ايک فوجي تغيير اسکوائر پر ہونے والي جھڑپ ميں شہيد ہو گياـ
عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ صالح کے فوجيوں نے مظاہرين پر اس وقت حملہ کر ديا جب وہ تغيير اسکوائر پر جمع تھے اور اطراف کے علاقوں ميں دھرنا دينے کي تيارياں کر رہے تھےـ اس حملے ميں ايک شخص مارا گيا اور دس زخمي ہو گئےـ..............
/169